ماضی کی چند باتوں نے یوں اک احساس سا جگا دیا جیسے اسی لمحے كے لیے اپنی
زندگی بتائی ہو . لیکن موجودہ حالات کچھ اور ہی بیان کرتے ہیں . مانو آج ہی
شروعات ہوئی ہو ، ماضی کا وجود ہی جیسے ختم ہو گیا ہو . جانتا ہوں كے ان
حالات کا قصور وار میں خود ہی ہوں ، لیکن خود کا ہی دِل گوارہ نہیں کرتا یہ
شکست حال . کاش میرے بس میں ہوتا ماضی کو مستقبل کرنا .